اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور

Calender Icon جمعرات 24 ستمبر 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار(Ishaq dar) کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی جس میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔