ن لیگ کو انوارالحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملا، طلال چوہدری

Calender Icon ہفتہ 25 اکتوبر 2025

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی حمایت ترک کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب انوارالحق کو خود ہی سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے اب وقت آگیا ہے کہ وہ فیصلہ کر لیں۔