عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں(Gold and Silver Rates) میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 284 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی؛ ہولی فیملی اسپتال میں کیرو ابلیشن سے کینسر کا مفت علاج شروع
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 60 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 903 روپے ہوگئی۔













ہفتہ 26 ستمبر 2026 

