سونے کی قیمت میں 12ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

Calender Icon پیر 28 ستمبر 2026

کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹ میں  فی تولہ سونے کی قیمت 12ہزار 800روپے کی کمی سے 4لاکھ 38ہزار 136روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 973روپے کی کمی سے 3لاکھ 75ہزار 631روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 325روپے کی کمی سے 6ہزار 578روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 279روپے کی کمی سے 5ہزار 639روپے کی سطح پر آگئی۔

مزیدپڑھیں:افغان طالبان رجیم اپنے ماسٹر ہینڈلر را اور مودی سرکار کے نقشِ قدم پر