Advertisement

ملکی و عالمی منڈی میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہوگیا

Calender Icon بدھ 18 نومبر 2026

عالمی مارکیٹ منڈی میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 764 ڈالر فی اونس ہوگئی

ملک میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی بڑی کمی، فی تولہ سونا 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی،فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے پر آگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کی کمی ہوئی،جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 764 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔