ایشین گیمز ہاکی(Hockey) میں پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جاپان میں کھیلے جا رہے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور ہاف ٹائم پر پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹریک اسکور کی جبکہ سفیان خان نے دو، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں 12ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی
پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہا۔
پاکستان نے پول کے 5 میچز میں سے 4 مین کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے خلاف شکست ہوئی تھی۔
پاکستان نے پانچ میچز میں 28 گول کیے جبکہ پاکستان کے خلاف 8 گول ہوئے۔













پیر 28 ستمبر 2026 

