Advertisement

جی ٹی اے 6 کا دنیا بھر میں جنون، ریلیز سے پہلے ہی اربوں ڈالر کما لیے

Calender Icon بدھ 18 نومبر 2026

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز ’گرینڈ تھیفٹ آٹو‘ کے نئے گیم ’جی ٹی اے 6‘ نے ریلیز سے دو روز قبل ہی مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی حاصل کر لی۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق مارکیٹ ریسرچ کمپنی سینسر ٹاور نے تخمینہ ظاہر کیا ہے کہ جی ٹی اے 6 کے پیشگی آرڈرز سے اب تک تقریباً ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ گیم کی ایک کروڑ 58 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 75 فیصد پیشگی آرڈرز پلے اسٹیشن جبکہ 25 فیصد ایکس باکس کے لیے کیے گئے ہیں۔

جی ٹی اے کی کمپنی ٹیک ٹو نے پیشگی آرڈرز کے حتمی اعدادوشمار جاری نہیں کیے، تاہم کمپنی کے مطابق گیم کی طلب ابتدائی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا، ایپل فون آن لائن سسٹمز میں تکنیکی خرابی، ہزاروں صارفین پریشان

ماہرین کا اندازہ ہے کہ جی ٹی اے 6 رواں سال کے اختتام تک 3 ارب ڈالر کی فروخت کا ہدف حاصل کر سکتا ہے۔