فیصلہ سازی پر اعتراض، ٹی ٹی آئی پی اور پی ٹی آئی میں اختلافات، ذرائع

Calender Icon پیر 28 ستمبر 2026

27 ستمبر کو لانگ مارچ موخر کرنے کیلئے فیصلہ سازی میں نظرانداز کرنے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی میں اختلافات سامنےآگئے۔

راجا ناصر عباس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیا ، کہا کہ تحریک انصاف کولانگ مارچ موخر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ذرائع تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق پی ٹی آئی نے27 ستمبر کے لانگ مارچ موخر کرنے کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا تھا،مشاورت اور اعتماد میں لئے بغیر لانگ مارچ موخر کیا گیا۔

لانگ مارچ کی حکمت عملی کے متعلق آگاہ کیا گیا نہ ہی اعتماد میں لیا گیا، لانگ مارچ کیلئے کوئی کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی نہ خاطرخواہ تیاری کی گئی، انتے بڑے ا حتجاج کیلئے انتظامی کمیٹی نہ ہی فنانس کمیٹی کاوجود تھا۔

مزید پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس، حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کیلئے ایک جامع ایجنڈا دیا گیاتھا، پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا ایجنڈا صرف بانی کی رہائی تک محدودرکھا،تحریک انصاف کو لانگ مارچ موخر نہیں کرنا چاہیے تھا،پی ٹی آئی قیادت فیصلہ سازی میں اعتماد میں لے۔