گوجرانوالہ، والی بال میچ کے دوران جھگڑے پر فائرنگ، چچا بھتیجا قتل

Calender Icon پیر 28 ستمبر 2026

صوبہ  پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں والی بال میچ کے دوران جھگڑے کے بعد فائرنگ، چچا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ تھانہ صدر کی حدود موسیٰ پور میں پیش آیا جہاں والی بال میچ کے دوران دونوں گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا اور گولیاں چل گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں ملزمان نے گراؤنڈ میں جھگڑے کے بعد ایک ڈیرے پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں منشیاء اور عمر دین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ 11 ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے، جن میں شاہ زیب، فاروق، حیدر اور عمر سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

مزید پڑھیں:کپاس کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی، اربوں ڈالر کی درآمد ضروری

حکام کا کہنا تھا کہ دوہرے قتل کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاہم تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔ پولیس ٹیمیں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔