راولپنڈی: امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(Field Marshal) سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی افغانستان وار کمیشن کا وفد جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچا جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں افغانستان میں امریکی جنگ کے دوران پاکستان کی معاونت پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے تنازع کی تشکیل میں کردارادا کرنے والی سکیورٹی صورتحال سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور افغانستان میں طویل جنگ کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی، علاقائی تناظر اور پاکستان کے تجربات کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی وفد نے افغانستان میں تنازع کے دوران پاکستان کے دیرینہ کردار، قربانیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کو سراہا۔













منگل 29 ستمبر 2026 

