ثقلین مشتاق نے توصیف احمد کے الزامات کو مسترد کردیا

Calender Icon بدھ 30 ستمبر 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق(Saqlain Mushtaq) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ثقلین مشتاق نے سابق اسپنر کی جانب سے ٹی وی پروگرام میں کی جانے والی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری توصیف احمد سے کبھی تفصیلی فون پر بات نہیں ہوئی، چند مرتبہ دونوں جانب سے کالز مس ہوئیں، جس کے بعد میں نے ایک وائس میسج بھیجا تھا، وہ بھی تقریبا دو سے ڈھائی سال پرانا ہے، اسے عوامی سطح پر لانے کی میری جانب سے اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے سینئرز کی عزت کرتا ہوں لیکن اگر کسی معاملے میں میری عزت یا دیانت داری پر سوال اٹھے تو موقف دینا ضروری ہوجاتا ہے، اس واقعے کے بعد بھی میری توصیف احمد سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

مزیدپڑھیں:اہلیہ کی وفات کے 2 روز بعدسابق وزیراعظم مہاتیر محمد اسپتال داخل

یاد رہے کہ توصیف احمد نے الزام عائد کیا تھا کہ ثقلین نے اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے انہیں میسج بھیجا تھا، جواب میں ثقلین نے توصیف سے کہا تھا کہ وہ اس میسج کو منظر عام پر لے آئیں۔

توصیف احمد کی جانب سے تو ایسا نہیں کیا گیا البتہ اب ثقلین نے ہی اپنے انٹرویو کے دوران اس میسج کو چلا دیا۔