شام(Syria) میں مزدوروں اور انجینئرز کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شام میں مزدوروں اورانجینئرز کی گاڑی پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مسلح افراد نے گھات لگاکر مقامی تعمیراتی کمپنی کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
مزیدپڑھیں:اماراتی پرواز کا کوپائلٹ دہشت گرد تھا، ٹرمپ کا دعویٰ
دوسری جانب دمشق کے دیہی علاقے میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوتے ہی آگ لگ گئی جس کے باعث 3 بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔













جمعرات 1 اکتوبر 2026 

