ماورا حسین کے ہاں پہلے بچے کی آمد؟ ڈیلیٹ کی گئی تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

Calender Icon جمعرات 1 اکتوبر 2026

پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی ماورا حسین (mawra hocane)اور امیر گیلانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی قیاس آرائیاں گردش کررہی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوچکی ہے۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی دوستی کا آغاز ایک ساتھ کام کرنے کے دوران ہوا، جس کے بعد دونوں نے فروری 2025 میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA (@mawrellous)


شادی کے بعد سے یہ جوڑی مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ تاہم کچھ عرصے سے ماورا حسین کی ممکنہ حمل کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں، خصوصاً اس وقت جب وہ ڈرامہ ’ونٹر لو‘ میں اداکاری کررہی تھیں۔

مزیدپڑھیں:کیا آپ کا واٹس ایپ کوئی اور بھی استعمال کر رہا ہے؟ ایک سیٹنگ چیک کریں، حقیقت سامنے آجائے گی

حال ہی میں ماورا حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھنے کے بعد مداحوں نے ایک بار پھر ان کے والدین بننے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ماورا حسین نے ایک کیک کی تصویر شیئر کی جس پر انہیں ’’سب سے پیاری ماما‘‘ لکھ کر مخاطب کیا گیا تھا۔ تاہم اداکارہ نے بعد ازاں یہ تصویر سوشل میڈیا سے حذف کردی۔


کیک کی تصویر سامنے آنے اور پھر حذف کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’بتانا بھی ہے اور چھپانا بھی۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ان کی شادی ہوئی ہے، یقیناً ان کا بچہ بھی ہوگا۔‘ ایک صارف نے جوڑے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والا بھی قرار دیا۔

تاہم ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جانب سے تاحال اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔