حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا

Calender Icon جمعرات 1 اکتوبر 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت(National Savings) اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نئی شرحوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 19 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح منافع 11.80 فیصد ہوگئی ہے۔

بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ان اسکیموں پر منافع کی نئی شرح 12.72 فیصد ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 60 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.76 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں کو 11.82 فیصد منافع ملے گا۔

مزیدپڑھیں:نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ

نوٹیفکیشن کے مطابق سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے 3 سالہ پلان پر شرح منافع میں 41 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 11.57 فیصد ہوگئی ہے۔

سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے 5 سالہ پلان پر شرح منافع میں 54 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح منافع 11.70 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔