گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ نے عالمی سطح پر جیمنائی 4 آرگون متعارف کرایا ہے۔
یہ اس کمپنی کا نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ہے جو متعدد اقسام کے ٹاسک جیسے کوڈنگ، ریسرچ اور رائٹنگ وغیرہ کو ہینڈل کرسکتا ہے۔
کمپنی نے اسے اپنا اب تک کا سب سے طاقتور ترین اے آئی ماڈل قرار دیا گیا ہے۔گوگل کے مطابق سائبر سکیورٹی جیمنائی 4 آرگون کی سب سے خاص مہارت ہے۔اس نئے اے آئی ماڈل کو ابھی کمپنی کے محدود سائبر پارٹنرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ اس اے آئی ماڈل کو دفاعتی سائبر ورک پر کام کرنے کے لیے تربیت دی گئی ہے جو خودکار طور پر سافٹ کمزوریوں کو شناخت اور فکس کرسکتا ہے۔
آرگون کو کوڈنگ کے لیے بھی بہترین قرار دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق اس کا عملہ روزمرہ کے کاموں جیسے ڈی بگنگ اور کوڈ بیس مائیگریشنز کے لیے اسے استعمال کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
بلاگ پوسٹ کے مطابق یہ اے آئی ماڈل پیچیدہ اور طویل ٹاسکس کرسکتا ہے اور کام کرنے کے انداز کو بدل دے گا۔خیال رہے کہ پہلے اے آئی کی مسابقتی دوڑ میں گوگل کو کافی پیچھے سمجھا جاتا تھا مگر اب جیمنائی کافی زیادہ تیزی سے اوپر آرہا ہے۔اگست میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ جیمنائی کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔













جمعرات 1 اکتوبر 2026 

