بابر اعظم نے سیلفی لینے والے مداح کا موبائل فون پھینک دیا، ویڈیو وائرل

Calender Icon جمعہ 2 اکتوبر 2026

قومی کرکٹر بابر اعظم(Babar Azam) ایک مداح کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران ایک مداح بابر اعظم کے قریب آکر سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے، جس پر کرکٹر اس کا موبائل فون ہاتھ سے لے کر ایک جانب پھینک دیتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مسلسل خلل کے باعث بابر اعظم برہم ہوئے، تاہم ان کا ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)


ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بابر اعظم کے رویے پر شدید تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا، ’’پرفارمنس زیرو اور اٹیٹیوڈ 100‘‘ جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ مداحوں کے ساتھ ایسا رویہ مناسب نہیں۔

مزیدپڑھیں:وہ لاہوری جس کے پاس 100 سال پہلے تین نجی جہاز تھے

واقعے پر بابر اعظم کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔