Advertisement

عبدالصمد نے بھارت سے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

Calender Icon پیر 23 نومبر 2026

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز(Asia Cup Rising Stars) میں پاکستان اے کے کپتان نے بھارت سے جیت کا کریڈٹ بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو دیا ہے۔

بھارت کو 48 رنز سے پچھاڑنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان عبدالصمد نے کہا کہ شامل حسین اور معاذ نے شروع میں ہی اچھی ہٹنگ کی اور پریشر بڑھایا اس کے بعد حسن نواز کی اننگز بھی شاندار تھی۔

انہوں نے کہا کہ پچ ڈرائی لگ رہی تھی اسی لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، بھارت کی ٹیم اچھی ہے اسی لیے اس وکٹ پر 300 سے زائد ٹوٹل لازمی سیٹ کرنا تھا۔

عبدالصمد نے کہا کہ علی رضا نے شروع کے اوور میں ہی وکٹ دلائی اور احمد دانیال، حسن نواز، عمران رندھاوا نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے اہم مواقعوں پر وکٹ دلوائیں۔

مزیدپڑھیں:علی رضا نے کس کے پلان پر عمل کرکے کامیابی حاصل کی؟

ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے گروپ میچ میں بھارت کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 46.2 اوورز میں 280 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے گروپ میچ میں بھارت کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 49.1 اوورز میں 265 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان تلک ورما کی 148 گیندوں پر سنچری بھی رائیگاں گئی، ابھیشیک شرما کے 70 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔یوش بدونی، وپراج نگم اورہ رشیت راناکھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

سوریا ونشی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رنکو سنگھ چھ رنز بنا کر چلتے بنے، کمار صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا اور حسن نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عمران رندھاوا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔