پاکستان کی عظیم گلوکارہ، صوفی کلام کی ملکہ عابدہ پروین نے اپنی صحت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کردی۔
حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیجنڈری گلوکارہ کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے آس پاس ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود ہے۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ تصویر وائرل ہوئی تو گلوکارہ کے مداحوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم اب گلوکارہ نے خود اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا۔
View this post on Instagram
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر دیکھی جس میں عابدہ جی وہیل چیئر پر بیٹھی ہیں اور ان کے آس پاس ڈاکٹروں کی ٹیم موجود ہے، جسے دیکھ کر کئی لوگ پریشان ہوگئے۔

انہوں نے وائرل تصویر کی حقیقت بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ وائرل تصویر تقریباً 3 ماہ پرانی ہے اور یہ اس وقت کی ہے جب عابدہ جی معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئی تھیں۔
عابدہ پروین کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ عابدہ جی خیریت سے ہیں اور ان کی صحت بھی اچھی ہے، الحمدللّٰہ۔












اتوار 26 اکتوبر 2025 