ملک میں جیٹ فیول (Jet Fuel)کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔
جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:سندھ سولر انرجی پروجیکٹ غیر تسلی بخش قرار، 400 میگاواٹ ہدف حاصل نہ ہو سکا
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول 2 روپے 10 پیسےفی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے ہوگئی ہے۔













اتوار 4 اکتوبر 2026 

