پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبر پختونخوا میں میٹرک کے امتحانات منسوخ

Calender Icon منگل 6 اکتوبر 2026

خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے 7 سے 10 اکتوبر کے درمیان ہونے والے میٹرک (Matric exams)کے پرچے منسوخ کردیے۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات دوئم کا آغاز اب 12 اکتوبر سے ہوگا جبکہ 7 سے 10 اکتوبر کے پرچوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اس حوالے سے بورڈز انتظامیہ نے وجوہات ظاہر نہیں کیں البتہ بنوں بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حالات کی خرابی اور ڈسٹرکٹ میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے امتحانات منسوخ کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کے بعد ڈومیسٹک ٹیم سے بھی نکال دیا گیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں لانگ مارچ بھی نکالا جارہا ہے جس کے باعث وہاں بعض علاقوں میں معمولات متاثر ہیں۔