دفعہ 144 نافذ! شہریوں پر بڑی پابندیاں عائد

Calender Icon منگل 6 اکتوبر 2026

لاہور : پنجاب بھر میں دفعہ 144 (Section 144)نافذ کرتے ہوئے 6 سے 15 اکتوبر تک عوامی اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے اس پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبے بھر میں کسی بھی عوامی مقام، شاہراہ یا کھلی جگہ پر 5 یا 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

غیر قانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کے لیے اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی قدغن عائد کی گئی ہے۔

عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:’آؤٹ آف کنٹرول ہورہی ہیں‘، جیا علی کی ہانیہ عامر پر تنقید، اداکارہ کا ردعمل بھی آگیا

تاہم یہ پابندی شادی بیاہ کی تقاریب، نمازِ جنازہ، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر لاگو نہیں ہوگی جبکہ عدالتیں، حکومتی ادارے اور باضابطہ انتظامی اجازت سے ہونے والی تقاریب اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں عوامی امن اور امن و امان کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔