اسلام آباد: درآمدی ایل این جی کی بندش اور ڈیمز سے پانی کے کم اخراج کے باعث نیشنل گرڈمیں بجلی کی کمی 4500 میگا واٹ سے تجاوز کر گئی۔
پن بجلی کا شیئر 6200 میگاواٹ سے کم ہو کر پیک آورز میں 5 ہزار میگا واٹ رہ گیا، درآمدی آرایل این جی کی بندش سے6 ہزار میگا واٹ کی پاور پلانٹس بند پڑے ہیں ۔
مزید پڑھیں:احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق،کیپٹن (ر)صفدر مشکل میں پڑ گئے
وفاقی دیہی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے، ملک میں پیک آورز میں بجلی کی طلب ساڑھے 23 ہزار میگا واٹ سے زائدہے،سسٹم میں بجلی کی دستیابی 19 ہزار میگا واٹ سے کم ہے، گرمی اورحبس کے باعث اکتوبر میں بھی بجلی کی طلب کم نہ ہو سکی۔













منگل 6 اکتوبر 2026 

