احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق،کیپٹن (ر)صفدر مشکل میں پڑ گئے

Calender Icon منگل 6 اکتوبر 2026

اسلام آباد: سینئر وکیل رہنما احسن بھون اور کیپٹن (ر) صفدر کے درمیان تعلیمی اسناد کے تنازع پر سیاسی و قانونی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

ایم نیوز کے ایک پوڈ کاسٹ میں میزبان طارق سمیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے طنزیہ اور چیلنجنگ انداز میں کہا کہ وہ معافی نامے اور دستبرداری کے لفافے لے کر آئے ہیں اور ان کی صرف ایک ہی شرط ہے کہ متعلقہ شخصیت اپنی اصل ڈگری عوام کے سامنے پیش کر دے، جس کے بعد وہ نہ صرف انہیں ہار پہنائیں گے بلکہ اپنے ہاتھوں سے مٹھائی بھی کھلائیں گے۔

مزید پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی،احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق، کیپٹن صفدر کے اعتراضات مسترد

دوسری طرف، اس گرما گرمی کے دوران یونیورسٹی آف دی پنجاب نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے کہ احسن بھون کی تعلیمی ڈگریاں سو فیصد اصلی اور درست ہیں۔