پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کے لئے فیسوں میں ریلیف پرغور کرنا شروع کردیا ،وزیرتعلیم راناسکندرحیات نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تجویز دے دی ،رانا سکندر نے کہا کہ حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، فیصلے سے سیلاب متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہو گا،انہوں نے کہا کہ متاثرہ طلباء کوتعلیم جاری رکھنے کیلئے حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرے گی،فیصلے کااطلاق پبلک کالجزاوریونیورسٹیوں پرہوگا،راناسکندرحیات نے کہا کہ نجی سکول،کالجزاور یونیورسٹیاں بھی متاثرہ طلباء کوریلیف دینے کا اقدام اٹھائیں، ملک کو درپیش موجودہ چیلنج سے نکلنے کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنیکی ضرورت ہے،ہم سب نے ملکرہی سیلاب متاثرین کیلئے مشکل کی گھڑی میں امیدبنناہے-
پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں طلباء کیلئے فیسوں میں ریلیف پر غور
جمعرات 18 ستمبر 2025












