وزیراعظم شہباز شریف سے طلال چوہدری اور محمد بلال چوہدری کی ملاقات

Calender Icon پیر 27 اکتوبر 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرِ مملکت طلال چوہدری اور این اے-96 جڑانوالہ سے نامزد امیدوار محمد بلال چوہدری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد بلال چوہدری کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کی دعا کی۔

طلال چوہدری اور محمد بلال چوہدری نے پارٹی قیادت کے اعتماد پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ پارٹی کے ایجنڈے اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔