شام کا حوثیوں کے خلاف یمن میں فوج اتارنے پر غور

Calender Icon جمعرات 8 اکتوبر 2026

شام(syria) نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا حصہ بننے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ سعودی عرب اور دمشق کے درمیان شامی فوجی دستے یمن بھیجنے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو 3 امریکی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب اور شام حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائی میں شامی فوج کی ممکنہ شرکت پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

شامی صدر احمد الشرع کو یہ تجویز پیش کی گئی ہے اور وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں تاہم تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:امریکی مڈٹرم انتخابات سے پہلے ایران پر بڑے حملے کا امکان، پینٹاگون نے تیاری کا حکم دے دیا

امریکی حکام کے مطابق اس معاملے میں بنیادی مشاورت سعودی عرب اور شام کے درمیان ہو رہی ہے.

تاہم دونوں ممالک نے ٹرمپ انتظامیہ کو بھی پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اصولی طور پر شامی فوجی دستوں کی یمن میں ممکنہ تعیناتی کی مخالفت نہیں کر رہا۔