عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری

Calender Icon جمعہ 9 اکتوبر 2026

عمان(Oman) نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے خصوصی ورک پرمٹ سروس کو آن لائن کر دیا ہے۔

یہ سہولت خاص طور پر گھریلو ملازمین اور ان سے ملتے جلتے کام کرنے والے غیر عمانی شہریوں کے لیے ہے۔

عمان کی وزارتِ محنت کے مطابق اس سروس کے ذریعے ورک پرمٹ جاری کرنے کے ساتھ بعض موجودہ پرمٹس میں ترمیم اور متبادل کارکن کے لیے درخواست بھی دی جا سکتی ہے۔

درخواست آن لائن وزارتِ محنت کے پورٹل یا سند دفاتر کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی دور میں سہولیات کا فقدان، قبائلی اضلاع کے عوام کو سابق فاٹا کی یاد ستانے لگی
درخواست میں کارکن کی ملازمت، تعداد، پیشہ اور کام کی جگہ کی تفصیلات شامل کرنا ہوتی ہیں۔

بعض پیشوں کے لیے تنخواہ کا سرٹیفکیٹ، بینک اسٹیٹمنٹ، گھر یا زرعی زمین کی ملکیت جیسے اضافی کاغذات درکار ہو سکتے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق منظوری عموماً ایک دن سے زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک لے سکتی ہے۔

وزارت کے موجودہ پورٹل پر اس سروس کی بنیادی فیس 101 عمانی ریال درج ہے، تاہم اصل لاگت پیشے اور درخواست کی نوعیت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔