فوڈاتھارٹی کی ناقص دودھ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔بارہ ہزارلیٹرویجیٹیبل آئل سے تیار کردہ دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمطابق دودھ کا سیمپل فیل جبکہ قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ کاروائی موٹروے لنک روڈ کے قریب کی گئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔دودھ بردار گاڑی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو دیکھ کر فرار، پیچھا کرکے پکڑ لیا۔ملاوٹی دودھ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نےجاری بیان میں بتایا کہ صوبے بھر میں ملاوٹی دودھ کیخلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن ون ڈبل ٹو تھر پر رابطہ کریں۔
فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ کیخلاف کارروائیاں جاری
جمعرات 18 ستمبر 2025












