بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ (A P Singh )نے امریکی ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں تک بھارت کی محدود رسائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اہلکار بھارتی حکام کو ان طیاروں کے قریب بھی نہیں جانے دیتے، تو پھر انہیں فروخت کرنے کی بات کیسے کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے یہ بات ہفتے کو راجستھان کے شہر جودھ پور میں کثیر ملکی فضائی مشق ترنگ شکتی 2026 کی اختتامی تقریب کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ اس موقع پر امریکی پیسیفک ایئر فورسز کے کمانڈر جنرل کیون شنائیڈر بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکا نے بھارت کو ففتھ جنریشن کے ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی کوئی باضابطہ پیش کش کی ہے؟ اس پر اے پی سنگھ نے کہا کہ آپ کے لوگ ہمیں طیارے کے قریب بھی نہیں جانے دیتے اور آپ ہم سے اسے فروخت کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
VIDEO | Rajasthan: Indian Air Force Chief Air Chief Marshal A P Singh said the United States had made no official offer to sell F-35 fifth-generation fighter jets to India, while also clarifying that no final decision has been made on the Russian proposal for Su-57 fighter… pic.twitter.com/KfWSHp12Qe
— Press Trust of India (@PTI_News) October 10, 2026
امریکی ایف 35 طیاروں نے پہلی مرتبہ بھارت میں ہونے والی ترنگ شکتی 2026 فضائی مشق میں شرکت کی۔ اس مشق کے لیے امریکا کے چھ ایف 35 لائٹننگ ٹو لڑاکا طیارے بھارت پہنچے تھے۔
طیاروں تک بھارتی حکام کی رسائی سے متعلق سوال پر اے پی سنگھ نے بتایا کہ امریکی حکام نے انہیں ایف 35 طیاروں کے کاک پٹ یعنی پائلٹ کے بیٹھنے اور طیارہ چلانے کی جگہ کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی، تاہم بھارتی طیاروں کو امریکی ایف 35 کے ساتھ قریب پرواز کرنے کی اجازت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ممالک اپنی حساس فوجی ٹیکنالوجی کو محفوظ رکھنے کے لیے اس طرح کے اقدامات کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:آج سے 14 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
پریس کانفرنس میں موجود امریکی پیسیفک ایئر فورسز کے کمانڈر جنرل کیون شنائیڈر نے کہا کہ ایف 35 سے متعلق معلومات کی فراہمی کا فیصلہ ان کے اختیار میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کی سطح پر سیکیورٹی اور معلومات کی درجہ بندی کے رہنما اصول طے کرتے ہیں کہ ہم کیا معلومات فراہم کر سکتے ہیں، کب فراہم کر سکتے ہیں اور ان معلومات کو کس طرح محفوظ رکھنا ہے۔
اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ ایف 35 جیسے جدید لڑاکا طیاروں سے متعلق معلومات تک رسائی مخصوص حفاظتی ضابطوں کے تحت دی جاتی ہے اور اس کا فیصلہ صرف کسی ایک فوجی کمانڈر کی صوابدید پر نہیں ہوتا۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ روس نے بھارت کو اپنے ففتھ جنریشن ایس یو 57 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کی تاہم اس کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔













اتوار 11 اکتوبر 2026 

