وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ

Calender Icon اتوار 11 اکتوبر 2026

وفاقی کابینہ(Federal Cabinet) نے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری اجلاس میں وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 دونوں کا نفاذ ہوگا جب کہ گورنر فیصل کنڈی کو صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے اختیارات سونپے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی توثیق کریں گے، جس کے بعد اس کا نفاذ ہو جائے گا۔

مزیدپڑھیں:ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے بعد نُصرت بھروچا کی پہلی پوسٹ

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں کابینہ اراکین نے کے پی میں دہشتگردی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی کو تشویشناک قرار دیا۔

اجلاس میں اراکین نے تجویز دی کہ خیبر پختونخوا پر کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل فضل الرحمان کے ذریعے آخری کوشش کی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس کے دوران ہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا، جس میں گفتگو ہوئی کہ دہشت گردی کیخلاف کے پی حکومت، وفاقی حکومت کا ساتھ دے۔