خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موبائل فون سروس بند، ریڈ زون سیل اور مختلف شاہراہیں اور چوک کنٹینر لگا کر بند کردیے گئے۔
پشاور میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بی آر ٹی سروس بھی معطل کردی گئی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سروس معطل کی گئی۔
مزید پڑھیں:ایمرجنسی اور گورنر راج سیاسی کشیدگی بڑھائے گا، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان
ادھر سوات کی بھی مختلف سڑکیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق، بری کوٹ، خوازہ خیلہ اور مٹہ میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔













اتوار 11 اکتوبر 2026 

