جدید ٹیکنالوجی، سولر سیلز کی کارکردگی مؤثر بنانے کا نیا طریقہ دریافت

Calender Icon بدھ 14 اکتوبر 2026

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے محققین کی مشترکہ قیادت میں ایک ٹیم نے پیرووسکائٹ سولر سیلز کو زیادہ مؤثر اور پائیدار بنانے کا ایک نیا طریقہ تیار کیا ہے۔

محققین نے مواد کے کرسٹل بننے کے عمل کے دوران عارضی طور پر ایک مائع پیدا کیا جس کی مدد سے بڑے، زیادہ یکساں اور کم نقائص والے پیرووسکائٹ کرسٹل تیار کیے جا سکے۔ سولر سیلز شمسی توانائی حاصل کرنے کی ایک نئی اور امید افزا ٹیکنالوجی ہے۔

ان پیرووسکائٹ مواد سے بنائے گئے سولر سیلز اور روشنی خارج کرنے والے ڈائیوڈز (ایل ای ڈیز) کی کارکردگی تقریباً 24 سے 26 فی صد تک رہی جو پیرووسکائٹ پر مبنی آلات کے لیے کافی زیادہ ہے۔

ان سولر سیلز نے مصنوعی سورج کی روشنی میں مسلسل 8 ہفتے کام کرنے کے بعد بھی اپنی ابتدائی کارکردگی کا بیشتر حصہ برقرار رکھا۔ پیرووسکائٹ ایسے مواد کی ایک قسم ہے جس سے کم لاگت میں زیادہ مؤثر سولر سیلز تیار کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ تحقیقات میں اہم انکشافات

روایتی سلیکون سولر سیلز کے برعکس، پیرووسکائٹ کو محلول کی شکل میں تیار کرکے باریک تہوں کی صورت میں سطح پر لگایا جا سکتا ہے۔ اس طریقے سے سولر سیلز کی تیاری آسان ہو سکتی ہے اور اس عمل میں کم توانائی استعمال ہو سکتی ہے۔