پاکستان اور روس کا منشیات و سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

Calender Icon بدھ 14 اکتوبر 2026

پاکستان اور روس کے وزراء داخلہ کے اجلاس میں منظم جرائم، منشیات اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیاہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےروسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی،جس میں پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں منظم جرائم کی روک تھام اورمعلومات کےتبادلے کےلیےمفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیاگیا،اینٹی نارکوٹکس فورس اور روس کےمتعلقہ اداروں کےدرمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے ورکنگ گروپس جلد ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کریں گے۔

ملاقات میں پاکستان سےروس ہنرمندافرادی قوت بھیجنے،سیاحوں اورکاروباری افراد کےلیےویزا حصول آسان بنانے،سائبرکرائم کی روک تھام اور پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی اور روسی پولیس اکیڈمی کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاکہ منظم جرائم کی روک تھام کا معاہدہ دونوں ممالک کےدرمیان تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،ویزا نظام میں آسانی سےعوامی روابط میں اضافہ ہوگا،پاکستان سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے روس کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:سمندر تیزی سے گرم ہونے لگا، ماہرین کاگرمی کے نئے عالمی ریکارڈ کا خدشہ

روسی وزیرداخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نےکہاکہ روس نےمؤثر اقدامات کے ذریعے سائبر کرائم میں کمی لائی ہے،دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔