وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی آمد،،غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ،،، محسن نقوی کی ایس پی عدیل اکبر کے والد۔بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات۔ سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار ،،وزیرداخلہ نے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ،، وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس کا اثاثہ،انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر تھے ،، ان کی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا ،، دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے ،، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس عتیق طاہر۔ڈی آئی جی جواد طارق اور ڈی آئی جی ہارون جوئیہ بھی اس موقع پر موجود تھے-
وفاقی وزیرداخلہ کی کامونکی آمد، ایس پی عدیل اکبرکے اہلخانہ سے ملاقات
منگل 28 اکتوبر 2025












