عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا حکم

Calender Icon جمعرات 15 اکتوبر 2026

چند روز قبل اگست کرانتی میدان میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرنے پر عمران خان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان کو ممبئی پولیس نے 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی بھارت میں جاری چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کے بعد کی گئی ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق عمران خان نے ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی جہاں مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان بھارتی شہری نہیں ہیں اس کے باوجود احتجاج میں شرکت کرنے پر ان کے خلاف امیگریشن ایکٹ کی متعلقہ شق کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:T-20 رینکنگ، معاذ صداقت کی لمبی چھلانگ، 187 سے  45 ویں نمبر پر آگئے

پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں انہیں 28 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس واقعے کے بعد اداکار کے حوالے سے قانونی صورتحال اور ان کے آئندہ اقدامات پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔