تیل بردار جہازوں پر پابندیاں نرم کرنے کے ممکنہ امریکی اقدامات کے پیشِ نظر سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 41 سینٹ، یعنی 0.39 فیصد کمی کے بعد 105.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 54 سینٹ، یعنی 0.55 فیصد سستا ہو کر 97.43 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
مزید پڑھیں:پوری کوشش تھی صوبے میں ایمرجنسی نہ لگے، محسن نقوی
تیل کی قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے سپلائی پر دباؤ کم کرنے کیلئے مارچ میں ہنگامی ذخائر سے تیل جاری کرنے کے اعلان کے تحت 2 کروڑ بیرل سے زائد ڈیزل اور باقی ماندہ تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔













جمعہ 16 اکتوبر 2026 

