ایلون مسک نے اپنی نئی اڑنے والی روڈسٹر گاڑی متعارف کرادی

Calender Icon جمعہ 16 اکتوبر 2026

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے ایک ایسی گاڑی کو متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ پرواز کرسکتی ہے۔

ٹیکساس میں ٹیسلا کے ایک ایونٹ کے دوران ایلون مسک نے کمپنی کی نئی روڈسٹر گاڑی کو متعارف کرایا ہے۔

2 نشستوں والی یہ اسپورٹس گاڑی نہ صرف ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے، بلکہ یہ بہت زیادہ ڈھلوان والے راستے پر بھی چل سکتی ہے جبکہ الٹی لٹک کر ائیر جیٹ کے ذریعے نیچے لینڈ کرسکتی ہے۔

جب اس گاڑی کا مظاہرہ کیا گیا تو اس میں کوئی ڈرائیور موجود نہیں تھا۔ایلون مسک نے کہا کہ ہم نے کسی ڈرائیور کو اس لیے نہیں بٹھایا تاکہ آزمائش کے دوران کسی حادثے میں کوئی ہلاک نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں، میرا مطلب ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ویسا کرسکے جیسا ہم دعویٰ کر رہے ہیں، البتہ اگر ایسا نہ بھی ہوا تو بھی ہم محفوظ فاصلے پر موجود ہیں’۔

بعد ازاں ایک اور مظاہرے میں روڈسٹر نے اسی ائیرجیٹ کے ذریعے ٹیسلا کی دیگر گاڑیوں کے اوپر سے اڑ کر گزرتے ہوئے دکھایا۔

البتہ حقیقی زندگی میں جب ڈرائیور اس فیچر کو استعمال کریں گے، یہ واقعی کام کرے گا یا نہیں، ابھی یہ کہنا ممکن نہیں۔

یہ گاڑی 10 نوزلز استعمال کرتی ہے جسے ایلون مسک نے الٹرا ہائی پریشر ائیر ٹینکس قرار دیا تاکہ ہوا میں تیر سکے یا رفتار پکڑ سکے۔

ایلون مسک نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بہترین گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی اور دنیا کی بہترین راکٹ کمپنی کے اشتراک کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں:فی الحال پاکستان خواتین کے رہنے کے لحاظ سے اچھا ملک نہیں: سیمی راحیل

انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی کی پروڈکشن 2028 میں شروع ہوگی۔البتہ یہ گاڑی واقعی پرواز کرسکتی ہے یا نہیں یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ آزمائش کے دوران طویل پرواز کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔