مختلف علاقوں میں بارش اورچند مقامات پربرفباری کی پیشگوئی

Calender Icon منگل 28 اکتوبر 2025

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،،،،اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا،لا ہور، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ اور فیصل آباد میں سموگ رہنے کی توقع ہے،،،،سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی سموگ رہنے کا امکان ہے،،،،، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور کرم میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے،،،محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، آزادکشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے-