مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر

Calender Icon ہفتہ 17 اکتوبر 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق(Misbahulhaq) نیپال پریمیئر لیگ سے منسلک ہوگئے، انہیں لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سےمصباح الحق کا کہنا ہےکہ سودرپسچم رائیلز کا حصہ بننے پر بہت پُرجوش ہوں،نیپال میں کرکٹ کے لیے زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے اور وہ اس ماحول کا حصہ بننے کے منتظر ہیں،نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:شمالی کوریا کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس جدید تارپیڈو کا کامیاب تجربہ

واضح رہےکہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں،حال ہی میں وہ قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی الگ ہوئے ہیں۔