پاکستان،(Pakistan) انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے انگلینڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم جمعے کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کھلاڑیوں اور معاون عملے کا استقبال کیا۔ مہمان ٹیم ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
📸 England have arrived in Pakistan for the upcoming ODI tri-series 🏴🏏#PAKvENG | #CricketKaJashan pic.twitter.com/AKjQ8t5p31
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 16, 2026
پاکستان سیریز میں اپنی مہم کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ 20 اکتوبر کو اسی میدان میں انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ سری لنکا اور انگلینڈ 22 اکتوبر کو راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 91 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 8 دہشت گرد گرفتار
سیریز کے باقی گروپ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان 25 اکتوبر کو انگلینڈ اور 27 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کا آخری گروپ میچ 29 اکتوبر کو ہوگا۔
گروپ مرحلے میں پہلی 2 پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان حال ہی میں سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیت کر اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہا ہے۔













ہفتہ 17 اکتوبر 2026 

