پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کرکے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں24 نومبر تک توسیع کردی ہے۔
نئے نوٹم نمبر A0590 کے مطابق بھارتی ائیر لائنز، بھارت رجسٹرڈ، لیزڈ یا کمرشل اور فوجی طیارے 24 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
مزید پڑھیں:ہسپانوی اسکیٹر نے 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا
خیال رہےکہ پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے بند ہے۔پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو اربوں روپےکا نقصان ہوچکا ہے۔













ہفتہ 17 اکتوبر 2026 

