معروف پائلٹ قاضی ظفر تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی(Thal Desert Jeep Rally) کے دوران حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق جھنگ میں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائنڈنگ کرتے ہوئے مائیکرو جیٹ طیارے میں فضا میں بلند ہوتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور گر کر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جھنگ میں رحمت آباد کے قریب پیش آیا، حادثے میں پائلٹ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔
جاں بحق پائلٹ قاضی ظفر کا تعلق پشاور سے تھا جو کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے، انکے خاندان کا پہلے بھی ایک پائلٹ بلوچستان میں حادثہ میں جاں بحق ہوا تھا۔













اتوار 18 اکتوبر 2026 

