مہرداد اخلاقی کتابچی ایران کے نئے وزیردفاع مقرر

Calender Icon اتوار 18 اکتوبر 2026

ایرانی پارلیمان نے مہرداد اخلاقی کتابچی کی بطور وزیردفاع تقرری کی منظوری دے دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے 277 میں سے 237 ارکان نے مہرداد اخلاقی کتابچی کی تعیناتی کے حق میں ووٹ دیا۔

مہرداد اخلاقی کتابچی کو صدر پزشکیان نے رواں ماہ کے آغاز پر وزیر دفاع نامزد کیا تھا۔ سابق وزیردفاع عزیز نصیرزادہ امریکی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

قبل ازیں ایرانی صدر نے پارلیمان سے نئے وزیر دفاع کی نامزدگی کی جلد توثیق کی اپیل کی تھی، مسعود پزشکیان نے کہا کہ دفاع صرف میزائلوں پر نہیں بلکہ عوام کی حمایت اور قومی اتحاد پر بھی منحصر ہے، مہرداد اخلاقی کتابچی 42 برس سے وزارتِ دفاع میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی گھوڑی جینی کی 13 فٹ 6 انچ لمبی دم، گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو وہ پوری طاقت کے ساتھ آخری سانس تک مزاحمت کرے گا۔