سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان میں کرکٹ مصروفیات سے وقت نکال کر اسلام آباد کی خوبصورت مارگلہ پہاڑیوں میں سائیکلنگ کا لطف اٹھایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سابق جنوبی افریقی اوپنر کو پہاڑی راستوں پر سائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
گیری کرسٹن نے ماؤنٹین بائیکنگ کو اپنا پسندیدہ مشغلہ قرار دیتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔
A cycle ride into Islamabad’s scenic Margalla Hills 🚴♂️⛰️
Sri Lanka head coach Gary Kirsten takes in the views and hopes to explore more of Pakistan’s northern areas 🌅#CricketKaJashan pic.twitter.com/hnp8xpYXPg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 17, 2026
سری لنکن کوچ نے مارگلہ کے دلکش نظاروں کو سراہتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ اگر دورے کے دوران ایک یا دو دن کی چھٹی ملی تو وہ پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر بھی کرنا چاہیں گے۔
مزیدپڑھیں:’لوگوں کو میری آمدنی کا اندازہ نہیں‘، اقرا کنول کے شوہر اریب پرویز کا بیان
انہوں نے بتایا کہ وہ صبح جلد اٹھنے کے عادی ہیں اور عموماً آٹھ سے نو بجے کے درمیان سائیکلنگ مکمل کرلیتے ہیں۔
واضح رہے کہ گیری کرسٹن نے اپریل 2026 میں سری لنکا کی دو سالہ کوچنگ ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
اس سے قبل 2024 وہ پاکستان ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔













پیر 19 اکتوبر 2026 

