راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی

Calender Icon بدھ 21 اکتوبر 2026

انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب مسافر بس(Bus) ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 9 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 36 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

مزیدپڑھیں:شناختی کارڈ پر نام یا اسپیلنگ غلط ہے تو صرف ایک کام کریں؟

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ معمولی زخمی ہونے والوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔