ایف بی آر نے 27 اکتوبر تک تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا طلب کرلیا

Calender Icon بدھ 21 اکتوبر 2026

ایف بی آر نے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا 27 اکتوبر تک طلب کر لیا۔ خواتین اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹے کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔ ایف بی آر نے وفاقی سیکرٹریٹ میں سندھ کے کوٹے کے تحت خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

ایف بی آر نے تمام متعلقہ افسران سے یکم جولائی 2026 تک کا ملازمین کا سرکاری ڈیٹا مانگ لیا۔ مطلوبہ معلومات 27 اکتوبر تک فراہم کرنےکی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ میرٹ پر بھرتی ہونے والی خواتین کی تعداد، عہدوں اور 10 فیصد کوٹے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

اقلیتوں کے 5 فیصد کوٹے، اس کے تحت منظور شدہ، پُر اور خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ کہا معذورافراد کے دو فیصد کوٹے کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔ سرکلر میں ایف بی آرنے ڈیٹا کے معاملے کو انتہائی فوری قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے سندھ کی شہری اور دیہی نشستوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ نوٹس میں 4 ماہ سے زائد تاخیر پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ متعدد یاد دہانیوں کے باوجود سندھ کے شہری اور دیہی کوٹے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا۔

ایف بی آر نے کراچی کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو فوری حکم جاری کیا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس ون کراچی کو مطلوبہ معلومات 23 اکتوبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:پینٹاگون کے سابق چیف جے اسٹریٹن کا اعتراف: خلائی مخلوق کا گھر تک پیچھا

خالی آسامیوں کا ریکارڈ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوایا جائے گا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے معلومات نہ ہونے کی صورت میں بھی رپورٹ جمع کرائی جائے۔