جعلی نمبر پلیٹ، یوٹیوبر رجب بٹ کی گاڑی تھانے بند، مقدمہ درج

Calender Icon بدھ 21 اکتوبر 2026

لاہور میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر جعلی نمبر پلیٹ پر تھانے میں بند کرکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سندر پولیس نے این ایف سی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی پکڑی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

لاہور میں جعلی اورغیرنمونہ نمبرپلیٹس کےخلاف پولیس کاکریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سندر پولیس نے این ایف سی پل کے قریب جعلی نمبر پلیٹ لگی لینڈ کروزرپکڑی۔ ڈرائیورموسیٰ خان نمبر پلیٹ سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکا، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات میں گاڑی معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ملکیت بتائی گئی ہے تاہم گاڑی کی ملکیت اور نمبرپلیٹ سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں اضافی امریکی بحری بیڑے تعینات، کیا نئی جنگ شروع ہونیوالی ہے

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 1508 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے گاڑیوں کی اصل شناخت یقینی بنائی جا رہی ہے اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔