پشاورریلوے ڈویژن میں اینٹی انکروچمنٹ کا آپریشن ،،کارروائی ریلوے ٹریفک کے دونوں اطراف 30 فٹ کے دائرے میں کی گئی،اربوں روپے مالیت کی ریلوے زمین واگزار کرا لی گئی-وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایت پر ریلوے نے پشاور ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کی زمین پر قائم 55 دکانیں مسمار کر دیں،کارروائی ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف میں کی گئیں،،غیر قانونی دکانیں 1970 سے ٹریک کے قریب قائم تھیں،،آپریشن ہشت نگری پھاٹک، دلازاک روڈ اور سٹی اسٹیشن کے قریب کیا گیا،،ریلوے کی زمین کے مقدمات برسوں سے زیر التواء میں تھے جس کا فیصلہ پاکستان ریلوے کا حق میں ہوا تھا،،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ڈی ایس پشاور فرمان غنی اور لیگل کنسلٹنٹ ہما نورین حسن کو شاباش دیتے ہوئے کہا ریلوے زمین پرناجائز قبضے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ریلوے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پوری طاقت سے جاری رہے گی-
پشاورریلوے ڈویژن میں اینٹی انکروچمنٹ کا آپریشن
جمعرات 18 ستمبر 2025












