کراچی میں منکی پاکس سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق، اموات 12 ہوگئیں

Calender Icon ہفتہ 24 اکتوبر 2026

کراچی: کراچی میں منکی پاکس سے متاثرہ ڈیڑھ سالہ بچہ(kid) جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہوگئی۔
واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے مجموعی طور پر 98 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے ڈیڑھ سالہ بچے کو چند روز قبل ہی نجی اسپتال سے متعدی امراض کے اسپتال نیپا منتقل کیا گیا تھا۔ طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے کا تعلق ملیر کے علاقے سے تھا۔

مزیدپڑھیں:پٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کو تھانے میں تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسپتال کے ترجمان نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ متعدی امراض کے اسپتال میں زیر علاج ڈیڑھ سالہ بچہ آج دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سالہ بچے کی موت منکی پاکس کے باعث ہوئی ہے۔