ون ڈے ٹرائی سیریز کا چوتھا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

Calender Icon اتوار 25 اکتوبر 2026

ون ڈے ٹرائی سیریز(Trination series) کا چوتھا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن، کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، پاکستان نے سیریز میں 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزیدپڑھیں:نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک

آج کا میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے، میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی دستخط شدہ شرٹس نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی۔

نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج پر خرچ ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔